روشن دماغ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - زود فہم، ذکی، عالی دماغ، عقل مند، ذہین۔  ذات میں ہو گا وہ اپنی کس قدر روشن دماغ جس نے ظلمت میں دکھایا روشنی کا فلسفہ      ( ١٩٨٧ء، فاران، کراچی، اپریل، ٣٤ ) ١ - ناس، ہلاس، نسوار، سعوط۔ (نوراللغات)

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم'روشن' کے ساتھ عربی اسم 'دماغ' لگانے سے مرکب 'روشن دماغ' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "فاران" میں مستعمل ملتا ہے۔